🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
6. مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ
سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 834
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: جَاءَنِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعُودُنِي عَامَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ مِنْ وَجَعٍ اشْتَدَّ بِي، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، قَدْ بَلَغَ بِي مِنَ الْوَجَعِ مَا تَرَى، وَأَنَا ذُو مَالٍ، وَلَا يَرِثُنِي إِلَّا ابْنَةٌ لِي، أَفَأَتَصَدَّقُ بِثُلُثَيْ مَالِي؟ قَالَ: لَا، قُلْتُ: فَشَطْرُهُ؟ قَالَ: «‏‏‏‏لَا» ‏‏‏‏، ثُمَّ قَالَ: «‏‏‏‏الثُّلُثُ وَالثُّلُثُ كَبِيرٌ - أَوْ كَثِيرٌ - إِنَّكَ أَنْ تَذَرَ وَرَثَتَكَ أَغْنِيَاءَ خَيْرٌ لَكَ مِنْ أَنْ تَذَرَهُمْ عَالَةً يَتَكَفَّفُونَ النَّاسَ، وَإِنَّكَ لَنْ تُنْفِقَ نَفَقَةً تَبْتَغِي بِهَا وَجْهَ اللهِ إِلَّا أُجِرْتَ فِيهَا، حَتَّى مَا تَجْعَلُ فِي فِي امْرَأَتِكَ» ‏‏‏‏. فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أُخَلَّفُ بَعْدَ أَصْحَابِي؟ فَقَالَ: «‏‏‏‏إِنَّكَ لَنْ تُخَلَّفَ فَتَعْمَلَ عَمَلًا صَالِحًا تَبْتَغِي بِهِ وَجْهَ اللهِ إِلَّا ازْدَدْتَ بِهِ دَرَجَةً وَرِفْعَةً، وَلَعَلَّكَ أَنْ تُخَلَّفَ حَتَّى يَنْفَعَ بِكَ أَقْوَامًا وَيَضُرَّ بِكَ آخَرِينَ، اللَّهُمَّ أَمْضِ لِأَصْحَابِي هِجْرَتَهُمْ وَلَا تَرُدَّهُمْ عَلَى أَعْقَابِهِمْ، لَكِنِ الْبَائِسُ سَعْدُ بْنُ خَوْلَةَ» ‏‏‏‏ يَرْثِي لَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَامَ مَاتَ بِمَكَّةَ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ حجۃ الوداع کے سال میں ایک سخت بیماری میں مبتلا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری عیادت کے لیے تشریف لائے۔ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میری بیماری کی شدت آپ دیکھ ہی رہے ہیں، میں مالدار آدمی ہوں اور میری وارث صرف ایک بیٹی ہے، کیا میں اپنا دو تہائی مال صدقہ کر دوں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ میں نے عرض کیا: ”تو آدھا؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ پھر فرمایا: ”ایک تہائی، اور ایک تہائی بھی بہت ہے۔ اگر تم اپنے وارثوں کو مالدار چھوڑ کر جاؤ تو یہ اس سے بہتر ہے کہ انہیں محتاج چھوڑو کہ وہ لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلاتے پھریں۔ اور تم اللہ کی رضا کے لیے جو بھی خرچ کرو گے اس پر تمہیں اجر ملے گا، یہاں تک کہ اس لقمے پر بھی جو تم اپنی بیوی کے منہ میں ڈالتے ہو۔“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا میں اپنے ساتھیوں کے (مدینہ لوٹ جانے کے) بعد (مکہ میں) پیچھے رہ جاؤں گا؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم پیچھے رہ کر جو بھی نیک عمل اللہ کی رضا کے لیے کرو گے اس سے تمہارا درجہ اور مرتبہ بڑھے گا، اور شاید تم زندہ رہو یہاں تک کہ تم سے کچھ قوموں کو نفع پہنچے اور کچھ دوسروں کو نقصان۔“ (پھر دعا فرمائی:) «اللَّهُمَّ أَمْضِ لِأَصْحَابِي هِجْرَتَهُمْ وَلَا تَرُدَّهُمْ عَلَى أَعْقَابِهِمْ» ”اے اللہ! میرے ساتھیوں کی ہجرت کو پورا فرما اور انہیں ان کی ایڑیوں کے بل (پیچھے) نہ لوٹا۔“ (پھر فرمایا:) ”لیکن قابلِ افسوس تو سعد بن خولہ ہیں۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان پر اس لیے افسوس کا اظہار فرما رہے تھے کہ ان کی وفات مکہ میں ہوئی تھی۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند سعد بن أبي وقاص/حدیث: 834]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: الحديث صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1234، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 975، 2116، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3626، 3627، 3628، 3630، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2864، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2708، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1443، 1477، 1482، 1488، 1527، 1602، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1495، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 3195، 3196، وأخرجه فتح الباري برقم: 2591، 6012، 6059، 6082، 6352، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 6434، وأخرجه مسند البزار برقم: 1085، 1136، 1174، 1204، 1239، 3139، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2355، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5464، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1169، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6026، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2624، 5222، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 12777، وأخرجه شرح السنة برقم: 1459، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 2318، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 829»

الحكم على الحديث: الحديث صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 834 in Urdu