🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
7. مِنْ مُسْنَدِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ
عبد الرحمن بن عوف کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 858
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ ، حَدَّثَنِي قَيْسُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي صَعْصَعَةَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: كَانَ لَا يُفَارِقُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَّا خَمْسَةٌ أَوْ أَرْبَعَةٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِمَا يَنُوبُهُ مِنْ حَوَائِجِهِ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ، قَالَ: فَجِئْتُهُ وَقَدْ خَرَجَ، فَاتَّبَعْتُهُ، فَدَخَلَ حَائِطًا مِنْ حِيطَانِ الْأَسْوَافِ، فَصَلَّى، فَسَجَدَ فَأَطَالَ السُّجُودَ، وَقُلْتُ: قَبَضَ اللهُ رُوحَهُ، قَالَ: فَرَفَعَ رَأْسَهُ فَدَعَانِي، فَقَالَ: مَا لَكَ؟ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَطَلْتَ السُّجُودَ، قُلْتُ: قَبَضَ اللهُ رُوحَ رَسُولِهِ لَا أَرَاهُ أَبَدًا. قَالَ: سَجَدْتُ شُكْرًا لِرَبِّي فِيمَا أَبْلَانِي فِي أُمَّتِي، مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً مِنْ أُمَّتِي كُتِبَ لَهُ عَشْرُ حَسَنَاتٍ، وَمُحِيَ عَنْهُ عَشْرُ سَيِّئَاتٍ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے ہم پانچ یا چار افراد رات دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پیش آنے والی ضروریات کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جدا نہیں ہوتے تھے۔ ایک مرتبہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نکل چکے تھے، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اَسواف کے باغوں میں سے ایک باغ میں داخل ہوئے، نماز پڑھی اور سجدہ کیا اور سجدہ بہت طویل کیا۔ میں نے (دل میں) کہا: ”اللہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی روح قبض کر لی ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر اٹھایا اور مجھے بلا کر فرمایا: ”تمہیں کیا ہوا؟“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ نے سجدہ بہت طویل کیا تو میں نے کہا کہ اللہ نے اپنے رسول کی روح قبض کر لی ہے، اب میں آپ کو کبھی نہیں دیکھ سکوں گا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے اپنے رب کا شکر ادا کرنے کے لیے سجدہ کیا ہے اس انعام پر جو اس نے مجھے میری امت کے بارے میں عطا فرمایا: میری امت میں سے جو مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جائیں گی اور اس کے دس گناہ مٹا دیے جائیں گے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند عبد الرحمن بن عوف/حدیث: 858]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح لغيره»
«أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6280/1، 6503/5، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 853»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 858 in Urdu