الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 995
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَتْنِي زَيْنَبُ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَرَأَيْتَ هَذِهِ الْأَمْرَاضَ الَّتِي تُصِيبُنَا، مَاذَا لَنَا بِهَا؟ قَالَ: كَفَّارَاتٌ. قَالَ: أَيْ رَسُولَ اللهِ، وَإِنْ قَلَّتْ؟ قَالَ: «وَإِنْ شَوْكَةً فَمَا فَوْقَهَا» . قَالَ: فَدَعَا عَلَى نَفْسِهِ أَنْ لَا يُفَارِقَهُ الْوَعْكُ حَتَّى يَمُوتَ، وَأَنْ لَا يَشْغَلَهُ عَنْ حَجٍّ وَلَا عُمْرَةٍ، وَلَا جِهَادٍ فِي سَبِيلِ اللهِ، وَلَا صَلَاةٍ مَكْتُوبَةٍ فِي جَمَاعَةٍ، فَمَا مَسَّ إِنْسَانٌ جَسَدَهُ إِلَّا وَجَدَ حَرَّهَا حَتَّى مَاتَ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مسلمانوں میں سے ایک آدمی نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! یہ بیماریاں جو ہمیں لاحق ہوتی ہیں، ان میں ہمارے لیے کیا (اجر) ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ (گناہوں کا) کفارہ ہیں۔“ اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اگرچہ تھوڑی ہوں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگرچہ ایک کانٹا ہو یا اس سے بڑھ کر۔“ راوی کہتے ہیں: چنانچہ اس شخص نے اپنے لیے دعا کی کہ بخار اس سے جدا نہ ہو یہاں تک کہ وہ فوت ہو جائے، اور یہ کہ وہ اسے حج، عمرہ، اللہ کی راہ میں جہاد اور باجماعت فرض نماز سے غافل نہ کرے۔ چنانچہ جو انسان بھی اس کے جسم کو چھوتا وہ اس کی حرارت محسوس کرتا، یہاں تک کہ وہ فوت ہو گیا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 995]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده جيد .»
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 10799، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7924، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3185، 3186، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2928، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3847/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 990»
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 10799، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7924، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3185، 3186، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2928، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3847/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 990»
الحكم على الحديث: إسناده جيد
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 995 in Urdu