كتاب البيوع خرید و فروخت کے احکام و مسائل قیمت بڑھانے کے لیے بولی لگانا جائز نہیں
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تجارتی قافلوں کو منڈی تک پہنچنے سے پہلے راستوں میں جا کر ملنے، محض قیمت بڑھانے کے لیے بولی لگانے اور دودھیل جانوروں کا دودھ روکنے سے منع فرمایا ہے، اور یہ کہ عورت اپنی (مسلمان) بہن کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے اور یہ کہ آدمی اپنے (مسلمان) بھائی کے نرخ پر نرخ نہ لگائے۔
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الشروط، باب الشروط فى الطلاق، رقم: 2727. مسلم، كتاب البيوع، باب تحريم بيع الرجل على بيع اخيه الخ، رقم: 1515. سنن نسائي، رقم: 4502.»
|