كِتَابُ صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ کتاب: باجماعت نماز کے بیان میں 8. بَابُ الصَّلَاةِ الْوُسْطَى نماز وسطیٰ کا بیان
حضرت ابویونس سے روایت ہے کہ حکم کیا مجھ کو اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کلام لکھنے کا، اور کہا کہ جب تم اس آیت پر پہنچو «﴿حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَى، وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ﴾ [البقرة: 238] » تو مجھ کو خبر کر دینا۔ پس جب پہنچا میں اس آیت کو تو خبر دے دی میں نے ان کو۔ کہا انہوں نے یوں لکھو: ” «حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ، وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَى، وَصَلَاةِ الْعَصْرِ.» “ یعنی ”محافظت کرو نمازوں پر اور وسطیٰ نماز پر اور عصر کی نماز پر۔“ کہا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ میں نے سنا اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے۔
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 629،والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 473، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 365، 10980، وأبو داود فى «سننه» برقم: 410، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2982، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2207، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25086، 26087، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2201، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 8695، شركة الحروف نمبر: 293، فواد عبدالباقي نمبر: 8 - كِتَابُ صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ-ح: 25»
حضرت عمرو بن رافع سے روایت ہے کہ میں کلام اللہ لکھتا تھا اُم المؤمنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے واسطے، تو کہا انہوں نے: جب تم اس آیت کو پہنچو: «﴿حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ، وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَى، وَقُومُوا لِلّٰهِ قَانِتِينَ﴾ [البقرة: 238] »، تو مجھے اطلاع کرنا۔ پس جب پہنچا میں اس آیت پر خبر کی میں نے ان کو تو لکھوایا انہوں نے اس طرح: ” «حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ، وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَى، وَصَلَاةِ الْعَصْرِ، وَقُومُوا لِلّٰهِ قَانِتِينَ» ۔“ یعنی ”محافظت کرو نمازوں پر اور بیچ والی نماز پر اور عصر کی نماز پر اور کھڑے ہو اللہ کے سامنے چپ اور خاموش۔“
تخریج الحدیث: «موقوف حسن، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6323، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2208، 2209، 2210، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7129، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 3539، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2202، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 8688، وأخرجه الطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1024، 1025، 1028، وأخرجه الطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2068، 2069، شركة الحروف نمبر: 294، فواد عبدالباقي نمبر: 8 - كِتَابُ صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ-ح: 26»
حضرت عبدالرحمٰن بن سعید سے روایت ہے کہ انہوں نے سنا سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے، کہتے تھے: صلوٰۃ الوسطیٰ ظہر کی نماز ہے۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2198، 2199، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 354، 355، 359، 361، وأبو داود فى «سننه» برقم: 411، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2188، 2191، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21996، 22206، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 8691، 8693، 8694، 8707، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 993، 994، 995، 996، 997، والطبراني فى "الكبير"، 4808، 4821، شركة الحروف نمبر: 295، فواد عبدالباقي نمبر: 8 - كِتَابُ صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ-ح: 27»
قال مالك: وقول علي، وابن عباس احب ما سمعت إلي في ذلك امام مالک رحمہ اللہ کو پہنچا سیدنا علی بن ابی طالب اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے، وہ دونوں صاحب فرماتے تھے کہ صلوٰۃ وسطیٰ صبح کی نماز ہے۔
امام مالک رحمہ نے فرمایا کہ قول سیدنا علی اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کا سب روایتوں میں مجھے زیادہ پسند ہے۔ تخریج الحدیث: «موقوف ضعيف، وأخرجه النسائي فى «المجتبيٰ» برقم:626، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2202، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 477/1، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 8603، التمهيد لا بن عبدالبر: 287/4، شركة الحروف نمبر: 295، فواد عبدالباقي نمبر: 8 - كِتَابُ صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ-ح: 28»
|