كِتَابُ الْعِيدَيْنِ کتاب: عیدین کے بیان میں 4. بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّكْبِيرِ وَالْقِرَاءَةِ فِي صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ عیدین کی تکبیرات اور قرأت کا بیان
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پوچھا سیدنا ابوواقد لیثی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کون سی سورتیں پڑھتے تھے عیدین میں؟ بولے: سورۂ قاف اور سورۂ قمر۔
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 891،، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1440، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2820، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1568، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1786، 11486، 11487، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1154، والترمذي فى «جامعه» برقم: 534، 535، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1282، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6277، 6278، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1719، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22314، 22329، والحميدي فى «مسنده» برقم: 872، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1443، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5703، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 5775، شركة الحروف نمبر: 398، فواد عبدالباقي نمبر: 10 - كِتَابُ الْعِيدَيْنِ-ح: 8»
حضرت نافع سے روایت ہے کہ میں نے نماز پڑھی عید الاضحیٰ اور عید الفطر کی ساتھ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے، تو پہلی رکعت میں سات تکبیریں کہیں قبل قرأت کے، اور دوسری رکعت میں پانچ تکبیریں قبل قرأت کے۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6264، 6265، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5680، 5681، 5682، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 5752، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7271، 7272، والشافعي فى الاُم برقم: 236/1، والشافعي فى المسند: 322/1، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم:1900، شركة الحروف نمبر: 399، فواد عبدالباقي نمبر: 10 - كِتَابُ الْعِيدَيْنِ-ح: 9»
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: ہمارے نزدیک یہی حکم ہے۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: اگر کوئی شخص پہنچا عیدگاہ میں اور دیکھا کہ لوگ فارغ ہو گئے ہیں عید کی نماز سے تو وہ عید کی نماز نہ پڑھے، نہ عیدگاہ میں نہ اپنے گھر میں، اس پر بھی اگر اس نے پڑھ لی عیدگاہ میں یا اپنے گھر میں تو کچھ قباحت نہیں ہے، لیکن پہلی رکعت میں سات تکبیریں کہے قبل قراءت اور دوسری رکعت میں پانچ قبل قراءت کے۔ اور سفیان ثوری رحمہ اللہ اور امام احمد رحمہ اللہ کے نزدیک اگر اکیلے نماز عید کی پڑھے تو چار رکعتیں پڑھے، کیونکہ روایت کیا سعید بن منصور نے کہ جس شخص کی فوت ہو جائے نمازِ عید امام کے ساتھ تو وہ چار رکعتیں پڑھے۔ عید کی نماز امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک واجب ہے اور امام مالک رحمہ اللہ اور جمہور علماء کے نزدیک سنت ہے اور یہی صحیح ہے۔ تخریج الحدیث: «شركة الحروف نمبر: 399، فواد عبدالباقي نمبر: 10 - كِتَابُ الْعِيدَيْنِ-ح: 9»
|