الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الأدب کتاب: اسلامی آداب و اخلاق 23. بَابُ: الْمَعَاذِيرِ باب: عذر و معذرت کا بیان۔
جوذان کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے بھائی سے معذرت کرے، اور پھر وہ اسے قبول نہ کرے تو اسے اتنا ہی گناہ ہو گا جتنا محصول (ٹیکس) وصول کرنے والے کو اس کی خطا پر ہوتا ہے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 3271، ومصباح الزجاجة: 1299) (ضعیف)» (سند میں جوذان کو شرف صحبت حاصل نہیں، بلکہ مجہول ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
اس سند سے بھی اسی کے مثل مرفوعاً مروی ہے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 3271)، ومصباح الزجاجة: 1300) (ضعیف)» (جوذان صحابی نہیں، بلکہ مجہول روای ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|