سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
139. بَابُ: طَوَافِ الرِّجَالِ مَعَ النِّسَاءِ
باب: مردوں کا عورتوں کے ساتھ طواف کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2929
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ آدَمَ، عَنْ عَبْدَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا طُفْتُ طَوَافَ الْخُرُوجِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَطُوفِي عَلَى بَعِيرِكِ مِنْ وَرَاءِ النَّاسِ" , عُرْوَةُ لَمْ يَسْمَعْهُ مِنْ أُمِّ سَلَمَةَ.
ام المؤمنین ام سلمہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے تو واپسی کا طواف نہیں کیا ہے۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب نماز کھڑی کر دی جائے، تو تم اپنے اونٹ پر لوگوں کے پیچھے سے طواف کر لو“۔ عبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: عروہ کا ام سلمہ رضی اللہ عنہما سے سماع نہیں ہے۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2929]
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: اے اللہ کے رسول! اللہ کی قسم! میں نے طوافِ وداع نہیں کیا۔ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب جماعت شروع ہو جائے تو تم اپنے اونٹ پر سوار ہو کر لوگوں کے اوپر اوپر سے طواف کر لینا۔“ عروہ نے یہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے نہیں سنا۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2929]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 18198) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري
حدیث نمبر: 2930
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّهَا قَدِمَتْ مَكَّةَ وَهِيَ مَرِيضَةٌ، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" طُوفِي مِنْ وَرَاءِ الْمُصَلِّينَ وَأَنْتِ رَاكِبَةٌ" , قَالَتْ: فَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عِنْدَ الْكَعْبَةِ يَقْرَأُ: وَالطُّورِ.
ام المؤمنین ام سلمہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ وہ مکہ آئیں، اور وہ بیمار تھیں، تو انہوں نے اس کا ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا، تو آپ نے فرمایا ”سوار ہو کر نمازیوں کے پیچھے سے طواف کر لو“، تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا آپ کعبہ کے پاس «والطور» پڑھ رہے تھے۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2930]
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ مکے میں آئیں تو بیمار تھیں۔ انہوں نے اس بات کا ذکر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سوار ہو کر نمازیوں کے اوپر اوپر سے طواف کر لینا۔“ میں نے (دوران طواف) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کعبے کے پاس (نماز میں) سورۂ طور پڑھتے سنا۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2930]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 2928 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن