🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

3. بَابُ: تَلْقِينِ السَّارِقِ
باب: چور کو توبہ و استغفار کی تلقین کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4881
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ إِسْحَاق بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَبِي الْمُنْذِرِ مَوْلَى أَبِي ذَرٍّ , عَنْ أَبِي أُمَيَّةَ الْمَخْزُومِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِلِصٍّ اعْتَرَفَ اعْتِرَافًا وَلَمْ يُوجَدْ مَعَهُ مَتَاعٌ، فَقَالَ: لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا إِخَالُكَ سَرَقْتَ؟". قَالَ: بَلَى، قَالَ:" اذْهَبُوا بِهِ فَاقْطَعُوهُ، ثُمَّ جِيئُوا بِهِ" , فَقَطَعُوهُ، ثُمَّ جَاءُوا بِهِ , فَقَالَ لَهُ:" قُلْ: أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ"، فَقَالَ: أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ , قَالَ:" اللَّهُمَّ تُبْ عَلَيْهِ".
ابوامیہ مخزومی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک چور پکڑ کر لایا گیا جس نے اقبال جرم کر لیا لیکن اس کے پاس کوئی سامان نہیں ملا، تو آپ نے اس سے فرمایا: میں نہیں سمجھتا کہ تم نے چوری کی ہے، اس نے کہا: نہیں، میں نے چوری کی ہے۔ آپ نے فرمایا: اسے لے جاؤ، اس کے ہاتھ کاٹ دو، پھر اسے میرے پاس لے کر آؤ، لوگوں نے اس کے ہاتھ کاٹے اور اسے لے کر آپ کے پاس آئے، تو آپ نے اس سے فرمایا: کہو، میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور توبہ کرتا ہوں، اس نے کہا: میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور توبہ کرتا ہوں، آپ نے فرمایا: اے اللہ اس کی توبہ قبول کر۔ [سنن نسائي/كتاب قطع السارق/حدیث: 4881]
حضرت ابو امیہ مخزومی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک چور لایا گیا جس نے خود بخود چوری کا اعتراف کیا تھا لیکن اس کے پاس (چوری کا) سامان نہیں ملا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: میں نہیں سمجھتا کہ تو نے چوری کی ہوگی۔ اس نے کہا: کیوں نہیں (بلکہ کی ہے)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے لے جاؤ اور اس کا ہاتھ کاٹ کر پھر میرے پاس لے آؤ۔ وہ اس کا ہاتھ کاٹ کر اسے واپس لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: کہہ: «أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ» میں اللہ تعالیٰ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور توبہ کرتا ہوں۔اس نے یہی الفاظ دہرا دیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اللَّهُمَّ اتُبْ عَلَيْهِ» اے اللہ! اس کی توبہ قبول فرما۔ [سنن نسائي/كتاب قطع السارق/حدیث: 4881]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الحدود 8 (4380)، سنن ابن ماجہ/الحدود 29 (2597)، (تحفة الأشراف: 11861)، مسند احمد (5/293)، سنن الدارمی/الحدود 6 (2349) (ضعیف) (اس کے راوی ”ابوالم نذر“ لین الحدیث ہیں)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف، ابو داود (4380) ابن ماجه (2597) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 358

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں