سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابُ: الاِسْتِعَاذَةِ مِنْ شَرِّ الْبَصَرِ
باب: آنکھ کی برائی سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 5458
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ بْنُ وَكِيعِ بْنِ الْجَرَّاحِ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَوْسٍ، عَنْ بِلَالِ بْنِ يَحْيَى، عَنْ شُتَيْرِ بْنِ شَكَلِ بْنِ حُمَيْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , عَلِّمْنِي دُعَاءً أَنْتَفِعُ بِهِ، قَالَ:" قُلِ: اللَّهُمَّ عَافِنِي مِنْ شَرِّ سَمْعِي، وَبَصَرِي، وَلِسَانِي، وَقَلْبِي , وَمِنْ شَرِّ مَنِيِّي" يَعْنِي ذَكَرَهُ.
شکل بن حمید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے دعا سکھائیے جس سے میں فائدہ اٹھاؤں، آپ نے فرمایا: ”کہو «اللہم عافني من شر سمعي وبصري ولساني وقلبي ومن شر منيي» اے اللہ! تو مجھے پناہ دے کان، نگاہ، زبان، دل اور منی (نطفہ) کی برائی سے۔ [سنن نسائي/كتاب الاستعاذة/حدیث: 5458]
حضرت شکل بن حمید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی دعا سکھلائیے جس سے میں فائدہ اٹھا سکوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کہہ: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ سَمْعِي، وَمِنْ شَرِّ بَصَرِي، وَمِنْ شَرِّ لِسَانِي، وَمِنْ شَرِّ قَلْبِي، وَمِنْ شَرِّ مَنِيِّي» ”اے اللہ! مجھے میرے کان، آنکھ، زبان، دل اور منی (یعنی شرم گاہ) کے شر سے محفوظ رکھ۔““ [سنن نسائي/كتاب الاستعاذة/حدیث: 5458]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 5446 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن