كتاب الفرائض عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: وراثت کے احکام و مسائل 2. باب مَا جَاءَ فِي تَعْلِيمِ الْفَرَائِضِ باب: علم فرائض سکھانے کا بیان۔
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قرآن اور علم فرائض سیکھو اور لوگوں کو سکھاؤ اس لیے کہ میں وفات پانے والا ہوں“۔
اس حدیث میں اضطراب ہے۔ تخریج الحدیث: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 13498) (ضعیف) (سند میں شہر بن حوشب اور محمد بن قاسم اسدی دونوں ضعیف ہیں، اسدی کی بعض لوگوں نے تکذیب تک کی ہے، الإرواء: 1664، 1665)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف، المشكاة (244)، الإرواء (1664) // ضعيف الجامع الصغير (2450) //
ابواسامہ نے یہ حدیث «عن عوف عن رجل عن سليمان بن جابر عن ابن مسعود عن النبي صلى الله عليه وسلم» کی سند سے روایت کی ہے۔ اور اسی معنی کی حدیث روایت کی ہے۔ محمد بن قاسم اسدی کو احمد بن حنبل وغیرہ نے ضعیف کہا ہے۔
تخریج الحدیث: «تفردبہ المؤلف (تحفة الأشراف: 9235) وأخرجہ النسائی من طرق (6305، 6306 من الکبری) (ضعیف) (سند میں اضطراب ہے، جس کی طرف مؤلف نے اشارہ کیا اور اس کی تفصیل نسائی میں ہے، حافظ ابن حجر کے نزدیک سند میں اختلاف کا سبب عوف ہیں، النکت الظراف، الإرواء: 1664)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف، المشكاة (244)، الإرواء (1664) // ضعيف الجامع الصغير (2450) //
|