الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
کتاب العلل کتاب: کتاب العلل 1. (باب) (باب)
امام ترمذی کہتے ہیں: اس کتاب (السنن) کی ساری احادیث معمول بہ ہیں، بعض اہل علم نے ان پر عمل کیا ہے، صرف دو حدیثیں اس سے مستثنیٰ ہیں:
تخریج الحدیث: «0»
۱- ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ میں خوف اور بارش کے عذر کے بغیر ظہر و عصر اور مغرب و عشاء دونوں کو جمع کر کے ایک ساتھ ادا کیا۔
تخریج الحدیث: «0»
۲- دوسری حدیث: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”جب شرابی شراب پئیے تو اسے کوڑے لگاؤ، چوتھی بار پئیے تو اس کو قتل کر دو“۔ ہم نے ”کتاب السنن“ میں دونوں حدیثوں کی علت بیان کر دی ہے۔
تخریج الحدیث: «0»
|