🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحيفه همام بن منبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیفہ ہمام بن منبہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (139)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

بنی اسرائیل کی ایک نافرمانی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 116
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " قِيلَ لِبَنِي إِسْرَائِيلَ ادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا وَقُولُوا حِطَّةٌ يَغْفِرْ لَكُمْ خَطَايَاكُمْ، فَبَدَّلُوا فَدَخَلُوا الْبَابَ يَزْحَفُونَ عَلَى أَسْتَاهِهِمْ، وَقَالُوا: حَبَّةٌ فِي شَعْرَةٍ"
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بنی اسرائیل کو حکم دیا گیا کہ دروازے سے سجدہ کی حالت میں داخل ہوں اور (ساتھ میں) یہ کہتے آؤ (اے اللہ!) ہماری مغفرت فرما دے (تاکہ تمہارے تمام گناہ معاف کر دیے جائیں) لیکن انہوں نے اس میں تبدیلی کر ڈالی، چنانچہ وہ (بجائے سجدہ کرنے کے) اپنی سرینوں پر گھسٹتے ہوئے دروازے سے داخل ہوئے اور انہوں نے «حطة» کی بجائے «حبة في شعيرة» (جو میں گیہوں) کہا۔ [صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 116]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب أحاديث الأنبياء، رقم: 3403، حدثنا إسحاق بن نصر: حدثنا عبدالرزاق عن معمر، عن همام بن منبه: أنه سمع أبا هريرة رضى الله عنه يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: .... - صحيح مسلم، كتاب التفسير، رقم: 3015/1، حدثنا محمد بن رافع: حدثنا عبدالرزاق: حدثنا معمر عن همام بن منبه، قال: هذا ما حدثنا أبو هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، فذكر أحاديث منها: وقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: .... - سنن الترمذي، كتاب تفسير القرآن، باب ومن سورة البقرة، رقم: 2956 - مسند أحمد: 99/16، رقم: 120/8213.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں