الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 

شمائل ترمذي کل احادیث 417 :حدیث نمبر
شمائل ترمذي
بَابُ مَا جَاءَ فِي خَلْقِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ مبارک کا بیان
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رنگ مبارک سفید اور چمکدار تھا
حدیث نمبر: 12
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
حدثنا ابو داود المصاحفي سليمان بن سلم قال: حدثنا النضر بن شميل، عن صالح بن ابي الاخضر، عن ابن شهاب، عن ابي سلمة، عن ابي هريرة قال: «كان رسول الله صلى الله عليه وسلم ابيض كانما صيغ من فضة، رجل الشعر» حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الْمَصَاحِفِيُّ سُلَيْمَانُ بْنُ سَلْمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ، عَنْ صَالِحِ بْنِ أَبِي الْأَخْضَرِ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبْيَضَ كَأَنَّمَا صِيغَ مِنْ فِضَّةٍ، رَجِلَ الشَّعْرِ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا رنگ مبارک ایسے سفید اور چمکدار تھا جیسا کہ چاندی سے ڈھالا گیا ہو، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال مبارک کنڈل دار (خمیدہ) تھے۔

تخریج الحدیث: «حسن» :
«دلائل النبوة للبيهقي (241/1 ح 188)»
اس کی سند صالح بن ابی الاخضر (ضعفہ الجمہور) کے ضعف اور ابن شہاب الزہری (ثقہ مدلس) کے «عن» کی وجہ سے ضعیف ہے، لیکن اس روایت کے شواہد موجود ہیں:
«كان ابيض» (شمائل ترمذی: 14)
«كانما صيغ من فضة (كانه سبيكة فضة /مسند الحميدي بتحقيقي:865 وسنده حسن)»
«رجل الشعر (دلائل النبوة للبيهقي 202/1 ح118، وسند صحيح)»

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.