الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
بَابُ مَا جَاءَ فِي عِمَامَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پگڑی مبارک کا بیان سیاہ پگڑی سنت ہے
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے دن مکہ معظمہ میں داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر اقدس پر ایک سیاہ پگڑی تھی۔
تخریج الحدیث: «صحيح» :
«سنن ترمذي، ح1735، وقال: حسن صحيح. صحيح مسلم، ح 1358، دارالسلام: 3309»
سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے دیکھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سر اقدس پر سیاہ عمامہ تھا۔
تخریج الحدیث: «صحيح» :
«صحيح مسلم، ح 1359» |