الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
الخلافة والبيعة والطاعة والامارة خلافت، بیعت، اطاعت اور امارت کا بیان ख़िलाफ़त, बैअत, आज्ञाकारी और शासन ظالم حکمران بدترین ہے “ सबसे बुरा शासक वह है जो ज़ालिम हो ”
حسن سے روایت ہے کہ سیدنا عائذ بن عمرو رضی اللہ عنہ، جو صحابی رسول تھے، عبداللہ بن زیاد کے پاس گئے اور کہا: میرے بیٹے! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”بدترین حاکم وہ ہے جو ظالم ہو۔“ بچ کر رہنا، کہیں تو بھی ان میں سے نہ ہو جائے۔ اس نے کہا: بیٹھ جا، تو ردی قسم کے صحابہ میں سے ہے۔ انہوں نے کہا: کیا صحابہ کرام میں بھی ردی لوگ تھے؟ گٹھیا قسم کے لوگ تو صحابہ کے بعد والوں اور غیروں میں پائے جاتے ہیں۔
|