🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Our Whatsapp Channel
مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

ایک ظلم دوسرے ظلم سے کم (زیادہ ہوتا) ہے۔
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ ”جب یہ آیت کہ جو لوگ ایمان لائے اور انھوں نے اپنے ایمان کو ظلم کے ساتھ خلط ملط نہیں کیا۔“ (الانعام: 82) نازل ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب (بہت گھبرائے اور) کہنے لگے کہ ہم میں سے کون ایسا ہے جس نے ظلم نہیں کیا؟ تو اللہ بزرگ و برتر نے یہ آیت ”یقیناً شرک بہت بڑا ظلم ہے“۔ (لقمان: 13) نازل فرمائی۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 30]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں