مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
جو شخص خود شرمائے اور دوسرے کو (مسئلہ) پوچھنے کا حکم دے۔
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میری مذی بہت نکلا کرتی تھی تو میں نے مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ سے کہا کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے (اس کا حکم) پوچھیں۔ چنانچہ انھوں نے پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس (کے نکلنے) میں صرف وضو (فرض ہوتا) ہے۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 107]