مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
جس شخص نے دو اینٹوں پر (بیٹھ کر) قضائے حاجت کی۔
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہا کرتے تھے کہ لوگ کہتے ہیں کہ جب تم اپنی قضائے حاجت کے لیے بیٹھو تو نہ قبلہ کی طرف منہ کرو اور نہ بیت المقدس کی طرف۔ مگر میں ایک دن اپنے گھر کی چھت پر چڑھا تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو (قضائے) حاجت کے لیے دو اینٹوں پر بیٹھے ہوئے بیت المقدس کی جانب منہ کیے ہوئے دیکھا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 119]