🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

جس نے ستو (کھانے) سے کلی کر لی اور وضو نہیں کیا۔
سیدنا سوید بن نعمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ (فتح) خیبر کے سال وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ گئے تھے، یہاں تک کہ جب (مقام) صہباء میں پہنچے اور وہ خیبر سے بہت قریب تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز پڑھی اور پھر توشہ (ناشتہ) منگوایا تو (صحابہ رضی اللہ عنہم) صرف ستو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے گھولنے کا حکم دیا پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اور ہم سب نے کھایا۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم مغرب کی نماز پڑھنے کو کھڑے ہو گئے اور (صرف) کلی کی اور ہم نے (بھی صرف) کلی کی اور نماز پڑھ لی اور (دوبارہ) وضو نہیں کیا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 158]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ (ایک دفعہ) ان کے ہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (بکری کے) شانے کا گوشت کھایا، اس کے بعد نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 159]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں