🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

جو نجاستیں گھی میں اور پانی میں پڑ جائیں (ان کا کیا حکم ہے؟)۔
ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک چوہیا کے بارے میں پوچھا گیا جو گھی میں گر گئی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو نکال دو اور اس کے (گرنے کی جگہ) کے اردگرد جس قدر (گھی) ہو وہ بھی نکال دو اور باقی کھا گھی لو۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 175]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان کو جو زخم اللہ کی راہ میں لگایا جاتا ہے وہ قیامت کے دن اپنی اسی (تروتازگی کی) حالت میں ہو گا (جیسا کہ اس وقت تھا) جب وہ لگایا گیا تھا (یعنی) خون بہے گا۔ رنگ تو خون کا سا ہو گا اور اس کی خوشبو مشک کی سی ہو گی۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 176]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں