مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حائضہ عورت کا اپنے شوہر کے سر کو دھونا اور کنگھی کرنا۔
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں بحالت حیض رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر میں کنگھی کر دیا کرتی تھی۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 204]
ایک روایت میں ہے کہ (ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں) آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں معتکف ہوتے اور اپنا سرمبارک ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرہ میں کر دیتے اور وہ بحالت حیض، اپنے حجرہ میں رہتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سرمبارک میں کنگھی کر دیا کرتی تھیں۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 205]