نماز کا بیان नमाज़ के बारे में ایک کپڑے میں، (یعنی) اس کو لپٹ کر نماز پڑھنا (درست ہے)۔ “ एक कपड़े को लपेटकर नमाज़ पढ़ना ”
سیدہ ام ہانی بنت ابوطالب رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ فتح مکہ کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کپڑے میں التحاف کر کے آٹھ رکعت (چاشت کی) نماز پڑھی۔
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا اس روایت میں کہتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (فتح مکہ کے دن) ایک کپڑے میں التحاف کر کے آٹھ رکعت نماز پڑھی، جب فارغ ہوئے تو میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! میری ماں کے بیٹے (سیدنا علی رضی اللہ عنہ) کہتے ہیں کہ میں ایک شخص کو مار ڈالوں گا حالانکہ میں نے اسے پناہ دی ہے ہبیرہ کے فلاں بیٹے کو تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے ام ہانی! جسے تم نے پناہ دی اسے ہم نے بھی پناہ دی۔ ام ہانی کہتی ہیں کہ یہ (نماز) چاشت تھی۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک پوچھنے والے نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کا پوچھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تم میں سے ہر ایک کے پاس دو دو کپڑے ہیں؟
|