🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

(قرض دار سے) مسجد میں تقاضا کرنا (اور اس کے) پیچھے پڑنا۔
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے مسجد میں ابن ابی حدرد سے اس قرض کا تقاضا کیا جو ان پر تھا۔ پس دونوں کی آوازیں بلند ہو گئیں یہاں تک کہ انھیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سنا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے یہاں تک کہ اپنے حجرہ کا پردہ الٹ دیا اور آواز دی: اے کعب! انھوں نے عرض کی لبیک یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے اس قرض سے کچھ کم کر دو اور اس کی طرف اشارہ کیا یعنی نصف (کم کر دو)۔ کعب رضی اللہ عنہ نے کہا کہ یا رسول اللہ! میں نے کم کر دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ابن ابی حدرد سے) فرمایا: اٹھ اور اسے ادا کر دے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 287]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں