🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

اگر حالت میں نماز میں کسی چھوٹی لڑکی کو اپنی گردن پر اٹھائے (تو کچھ مضائقہ نہیں)۔
سیدنا ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم (اسی حالت میں) ابوالعاص بن ربعیہ بن عبدالشمس کی بیٹی امامہ بنت زینب بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اٹھائے ہوتے تھے۔ پھر جب سجدہ کرتے تو ان کو اتار دیتے اور جب کھڑے ہوتے تو ان کو اٹھا لیتے۔ (سیدہ زینب رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی، امامہ نواسی اور ابوالعاص داماد تھے)۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 323]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں