مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
جو شخص کسی نماز (کے ادا کرنے) کو بھول جائے جس وقت یاد آئے، پڑھ لے۔
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی نماز کو بھول جائے تو اسے چاہیے کہ جب یاد آئے، پڑھ لے، اس کا کفارہ یہی ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ (سورۃ ”طہٰ“ میں) فرماتا ہے: ”اور میری یاد کے لیے نماز قائم کرو۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 366]