🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

جس شخص نے عید کے دن جب واپس ہونے لگا تو راستہ بدل دیا۔
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، ایک راستے سے عیدگاہ جاتے اور واپسی پر راستہ بدل دیتے تھے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 537]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی حدیث حبشی لوگوں کے کھیل کے بارے میں پہلے گزر چکی ہے (دیکھئیے کتاب: نماز کا بیان۔۔۔ باب: اسلحہ بردار لوگوں کا مسجد میں داخل ہونا۔) اس روایت میں یہ زیادہ کیا ہے کہ پس سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے انھیں ڈانٹا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انھیں رہنے دو، بےخوف ہو جاؤ اے بنی ارفدہ۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 538]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں