🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

مصیبت کے وقت سر منڈوانے کی ممانعت۔
سیدنا ابوموسیٰ (اشعری) رضی اللہ عنہ ایک مرتبہ سخت بیمار ہو گئے تو (ایک دن) ان پر غشی طاری ہو گئی اور ان کا سر ان کے رشتہ داروں میں سے کسی عورت کی گود میں تھا تو وہ رونے لگیں۔ سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ میں اتنی طاقت نہ تھی کہ ان کو منع کرتے پھر جب ہوش آیا تو کہنے لگے کہ میں اس شخص سے بری ہوں جس سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے برات کا اظہار فرمایا بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حالت غم میں چلا کے رونے والی اور سر منڈوانے والی اور گریبان وغیرہ پھاڑنے والی عورت سے برات ظاہر فرمائی ہے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 659]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں