🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

کون سا صدقہ (ثواب میں) افضل ہے؟
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا اور اس نے دریافت کیا کہ یا رسول اللہ! کون سا صدقہ ثواب میں زیادہ ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’ ’ یہ کہ تو صدقہ اس حال میں دے کہ تو صحیح ہو مال و دولت کا خواہشمند ہو، فقیری سے ڈرتا ہو اور مالدار ہونے کی آرزو رکھتا ہو۔ اور (صدقہ دینے میں) اتنی دیر مت کر کہ جب جان حلق میں پہنچ جائے اور تو کہے کہ اتنا مال فلاں شخص کو دے دینا اور اتنا فلاں کو حالانکہ اب تو وہ مال فلاں شخص (یعنی وارث) کا ہو چکا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 716]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں