مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
جب رمضان میں کچھ دنوں کے روزے رکھنے کے بعد سفر کرے۔
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (ایک مرتبہ) رمضان میں مکہ کی طرف تشریف لے چلے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے متواتر روزے رکھے یہاں تک کہ جب مقام ”کدید“ پر پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ رکھنا چھوڑ دیا تو لوگوں نے بھی روزہ رکھنا چھوڑ دیا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 945]