🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Our Whatsapp Channel
مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

مرد صالح کو مزدوری پر لگانا (جائز ہے)۔
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا اور میرے ہمراہ دو اشعری (قبیلے کے) آدمی تھے (انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی عہدہ کی خواہش کی)۔ میں نے عرض کی کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ کوئی منصب چاہتے ہیں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کوئی عہدہ مانگے ہم اس کو ہرگز عہدہ نہیں دیتے۔ (یعنی عامل نہیں بناتے، نوکری نہیں دیتے)۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1054]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں