🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

مظالم کے قصاص کا بیان۔
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایماندار جب جہنم سے محفوظ رہنے کا حکم پائیں گے تو ایک پل پر جو جنت اور دوزخ کے درمیان ہے روک لیے جائیں گے پھر وہ اپنے ان مظالم کا جو ان میں باہم دنیا میں ہوئے تھے قصاص لیں گے، یہاں تک کہ جب وہ پاک صاف ہو جائیں گے تو انھیں دخول جنت کی اجازت دی جائے گی۔ پس قسم ہے اس کی جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے کہ ہر شخص اپنے گھر (مسکن) کو جنت میں اس سے زیادہ پہچان لے گا جس طرح وہ اپنے مسکن کو دنیا میں جانتا تھا۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1113]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں