🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

اللہ تعالیٰ کا فرمان ”اور اللہ نے ابراہیم علیہ السلام کو خلیل بنایا“ کا بیان۔
سیدہ ام شریک رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گرگٹ کے مارنے کا حکم دیا یہ حدیث پہلے گزر چکی ہے لیکن یہاں اتنا فاصلہ ہے۔ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ابراہیم علیہ السلام پر آگ پھونکتا تھا (باقی جانور بجھا رہے تھے)۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1416]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! زمین پر سب سے پہلے کون سی مسجد بنائی گئی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسجدالحرام۔ پھر کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا کہ پھر کون سی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسجدالاقصیٰ (بیت المقدس)۔ میں نے پھر پوچھا کہ ان دونوں (کے بننے) میں کتنا فاصلہ تھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چالیس برس کا۔ (یہ عرصہ غالباً اول بنا کے اعتبار سے بتایا گیا ہے یعنی آدم علیہ السلام کے دور میں بھی ان کی تعمیر ہوئی کیونکہ سیدنا ابراہیم علیہ السلام اور سیدنا سلیمان علیہ السلام کے درمیان تو ہزار سال سے زیادہ وقفہ ہے) پھر فرمایا: جہاں تجھے نماز کا وقت ہو جائے وہیں نماز پڑھ لے۔ بیشک اس (نماز کو وقت پر پڑھنے) میں بڑی فضیلت ہے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1417]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا حسن اور حسین (رضی اللہ عنہما) اللہ کی پناہ مانگا کرتے تھے اور فرماتے: بیشک تمہارے دادا ابراہیم (اپنے بیٹوں) اسماعیل اور اسحاق (علیہ السلام) کے لیے ان کلمات کے ساتھ اللہ کی پناہ مانگا کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ کے پورے کلموں کے ذریعے سے ہر شیطان اور زہریلے، ہلاک کرنے والے جانور سے اور ہر نظر لگانے والی آنکھ سے پناہ مانگتا ہوں۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1418]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں