🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

اپنے باپ دادا کو برا کہلوانا نہ چاہنا۔
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مشرکین مکہ کی ہجو کرنے کی اجازت مانگی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں بھی انہی کے خاندان سے ہوں۔ تو سیدنا حسان رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں (اپنی شاعری کے کمال) سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان مشرکوں میں سے اس طرح نکال لوں گا جیسے آٹے میں سے بال نکالتے ہیں۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1472]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں