🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

جنوں کا بیان۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو اور استنجاء کے لیے پانی کی چھاگل اٹھا کر چلتے تھے .... یہ حدیث (کتاب: وضو کا بیان۔۔۔ باب: ڈھیلوں سے استنجاء کرنا) میں گزر چکی ہے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1582]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ان سے سوال کیا گیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کس نے بتلایا کہ جنوں نے رات کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا قرآن سنا ہے؟ تو انھوں نے کہا کہ بیشک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک (ببول کے) درخت نے ان کے بارے میں بتایا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1583]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اور اس روایت میں (ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) اتنا زیادہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس نصیبین جنوں کے قاصد آئے اور وہ کتنے اچھے جن تھے، انھوں نے مجھ سے زادراہ مانگا تو میں نے ان کے لیے اللہ سے دعا کی کہ جب یہ کسی ہڈی یا گوبر پر سے گزریں تو انھیں اس پر سے کھانا ملے۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1584]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں