الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
रसूल अल्लाह ﷺ के सहाबा की फ़ज़ीलत

مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے فضائل مناقب
रसूल अल्लाह ﷺ के सहाबा की फ़ज़ीलत
جنوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 1582
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو اور استنجاء کے لیے پانی کی چھاگل اٹھا کر چلتے تھے .... یہ حدیث (کتاب: وضو کا بیان۔۔۔ باب: ڈھیلوں سے استنجاء کرنا) میں گزر چکی ہے۔
حدیث نمبر: 1583
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ان سے سوال کیا گیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کس نے بتلایا کہ جنوں نے رات کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا قرآن سنا ہے؟ تو انھوں نے کہا کہ بیشک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک (ببول کے) درخت نے ان کے بارے میں بتایا۔
حدیث نمبر: 1584
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
اور اس روایت میں (ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) اتنا زیادہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے پاس نصیبین جنوں کے قاصد آئے اور وہ کتنے اچھے جن تھے، انھوں نے مجھ سے زادراہ مانگا تو میں نے ان کے لیے اللہ سے دعا کی کہ جب یہ کسی ہڈی یا گوبر پر سے گزریں تو انھیں اس پر سے کھانا ملے۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.