🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

اللہ تعالیٰ کا قول ”پس کیا حال ہو گا جس وقت کہ ہم ہر امت میں سے ایک گواہ لائیں گے“ (سورۃ النساء: 41)۔
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: مجھے قرآن پڑھ کر سناؤ۔ میں نے عرض کی بھلا میں کیا سناؤں، قرآن تو آپ پر ہی اترا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے دوسرے سے سننا اچھا معلوم ہوتا ہے۔ تو میں نے سورۃ نساء پڑھنا شروع کی اور جب میں اس آیت پر پہنچا پس کیا حال ہو گا جس وقت کہ ہم ہر امت میں سے ایک گواہ لائیں گے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بس کر۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1733]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں