الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 

مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
تفسیر قرآن۔ تفسیر سورۃ المائدہ
तफ़्सीर क़ुरआन “ तफ़्सीर सूरह अल-माइदा ”
اللہ تعالیٰ کے قول ”شراب، جوا، بت اور فال نکالنے کے پانسے کے تیر، یہ سب گندی باتیں اور شیطانی کام ہیں ....“ (سورۃ المائدہ: 90) کے بیان میں۔
حدیث نمبر: 1738
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس سوائے کھجوروں کی شراب کے اور کچھ نہ تھا۔ میں کھڑا ہوا ابوطلحہ اور فلاں فلاں شخص کو یہی شراب پلا رہا تھا کہ اتنے میں ایک آدمی آیا اور کہنے لگا کہ تمہیں کچھ خبر بھی ہے؟ ان سب نے پوچھا کہ بات کیا ہے؟ اس نے کہا شراب حرام ہو گئی ہے۔ تب انھوں نے (جو شراب پی رہے تھے) کہا شراب کے ان پیالوں کو زمین پر پھینک دو۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں اس کے بعد کسی نے شراب کی بابت کچھ دریافت نہ کیا اور نہ اس کو پیا۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.