الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 

مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
فضائل قرآن کے بیان میں
क़ुरआन की फ़ज़ीलत के बारे में
جبرائیل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے قرآن کا دور کیا کرتے (یعنی قرآن پڑھایا کرتے تھے)۔
حدیث نمبر: 1809
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدہ فاطمۃالزہراء رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے آہستہ (آواز) سے فرمایا: ’ جبرائیل علیہ السلام ہر سال قرآن کا ایک بار دور میرے ساتھ کیا کرتے تھے اور اس سال دو بار دور کیا، میں سمجھتا ہوں کہ میری موت کا وقت آن پہنچا ہے۔
حدیث نمبر: 1810
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ اللہ کی قسم میں نے قرآن کی ستر سے زیادہ سورتیں خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دھن مبارک سے سیکھی ہیں۔
حدیث نمبر: 1811
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما ہی روایت ہے کہ وہ (شام کے شہر) حمص میں تھے، وہاں انھوں نے سورۃ یوسف پڑھی تو ایک شخص نے کہا کہ یہ سورت اس طرح نہیں اتری (جس طرح تم نے پڑھی) سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما نے کہا کہ میں نے یہ سورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پڑھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بہت اچھی پڑھی۔ اور (سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما نے) اس کے منہ سے شراب کی بو محسوس کی تو فرمایا: کیا ادھر تو کتاب اللہ کو جھٹلاتا ہے اور ادھر شراب کے مزے اڑاتا ہے؟ پھر اس کو حد لگائی۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.