🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

سورۃ الاخلاص کی فضیلت کا بیان۔
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے کسی کو ((قل ھو اللہ احد)) (سورۃ الاخلاص) باربار پڑھتے ہوئے سنا، پس وہ صبح کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور یہ بیان کیا، گویا کہ وہ شخص ((قل ھو اﷲ احد)) کو (بوجہ قلت الفاظ کے ثواب میں) قلیل جانتا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! بیشک یہ سورۃ ((قل ھو اﷲ احد)) تہائی قرآن کے برابر ہے۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1812]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے (بطور استفہام انکاری) کہا کہ کیا یہ مشکل ہے کہ تم میں سے کوئی شخص ایک رات میں تہائی قرآن پڑھے؟ ان (صحابہ رضی اللہ عنہم) کو یہ دشوار معلوم ہوا اور کہنے لگے کہ یا رسول اللہ! ہم میں سے کس کو اتنی طاقت حاصل ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سورۃ الاخلاص جس میں ”اللہ واحد صمد“ کی صفات مذکور ہیں، تہائی قرآن (کے برابر) ہے۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1813]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں