الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
तलाक़ के बारे में

مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
طلاق کے بیان میں
तलाक़ के बारे में
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بریرہ رضی اللہ عنہا کے شوہر کی سفارش کرنا (بریرہ اس کو قبول کرے اور اس سے جدا نہ ہو)۔
حدیث نمبر: 1879
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ بریرہ کا شوہر غلام تھا جس کا نام مغیث تھا گویا کہ میں دیکھ رہا ہوں وہ (بیچارہ) اس کے پیچھے روتا پھر رہا ہے اور اس کے آنسو ڈاڑھی پر ٹپ ٹپ گر رہے ہیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اے عباس! کیا تم کو مغیث کی بریرہ سے محبت اور بریرہ کی مغیث سے عداوت پر تعجب نہیں آتا؟ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے بریرہ! تو اس کے پاس چلی جا (تو اچھا ہے)۔ وہ بولی کہ یا رسول اللہ! کیا آپ مجھے یہ حکم فرماتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (نہیں)! میں تو صرف سفارش کرتا ہوں۔ تو اس (بریرہ) نے جواب دیا کہ مجھے اس کی حاجت نہیں ہے۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.