🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

(امام کا لعان کرنے والوں سے کہنا کہ) ایک نہ ایک تم میں سے ضرور جھوٹا ہے، آیا کوئی توبہ کرتا ہے؟
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لعان کرنے والے مرد اور عورت سے فرمایا: اللہ تعالیٰ تم دونوں سے حساب لینے والا ہے۔ ایک تو تم میں سے ضرور جھوٹا ہے، تم میں مفارقت ہونی چاہیے۔ شوہر نے کہا کہ میرا مال (کہاں گیا)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تو سچا ہے تب بھی تم نے اس سے دخول تو کیا ہے، اس کے بدلے میں وہ مال گیا اور اگر تو نے (زنا کی) عورت پر جھوٹی تہمت لگائی ہے تو پھر تو تجھے واقعی نہ ملنا چاہیے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1882]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں