🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

کھانے پر ”بسم اللہ“ کہنا اور داہنے ہاتھ سے کھانا چاہیے۔
سیدنا عمر بن ابوسلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں بچہ تھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پرورش میں تھا۔ کھانے کے وقت میرا ہاتھ رکابی کے چاروں طرف گھومتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: اے لڑکے! بسم اللہ پڑھ کر داہنے ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے آگے سے کھاؤ۔ اس کے بعد ہمیشہ میرے کھانے کا یہی طریقہ رہا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1888]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں