🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

گھونگھریالے بالوں کا ذکر۔
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال نہ گھونگھریالے تھے نہ بہت سیدھے بلکہ معتدل اور متوسط حالت کے تھے اور کانوں اور کندھوں کے درمیان تک تھے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1999]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
سیدنا انس رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پاؤں پر گوشت تھے، چہرہ مبارک نہایت خوبصورت۔ میں نے ویسا خوبصورت نہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے کسی کو دیکھا اور نہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی دوسرے کو اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ کی ہتھیلیاں پھیلی ہوئی کشادہ تھیں۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2000]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں