🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

انسانوں اور حیوانوں پر شفقت کرنا۔
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس مسلمان نے کوئی درخت لگایا اور اس کا پھل آدمیوں اور جانوروں نے کھایا تو اس لگانے والے کے لیے صدقہ کا ثواب ہے (گویا کہ یہ صدقہ جاریہ ہے)۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2017]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہم بھی کھڑے ہوئے۔ اتنے میں ایک گنوار نماز ہی میں دعا مانگنے لگا کہ یااللہ! مجھ پر اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر رحم کر بس اور کسی پر مت کر۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیر کر گنوار سے فرمایا: تو نے وسیع چیز (یعنی اللہ کی رحمت) کو تنگ کر دیا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2018]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو مومنوں کو ایک دوسرے سے رحم، محبت اور مہربانی میں ایسا دیکھے گا جیسا کہ بدن میں ایک عضو بیمار ہو جائے تو سارے اعضاء بخار اور بیماری میں اس کے شریک ہوتے ہیں۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2019]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
سیدنا جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص کسی پر رحم نہ کرے (تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے) اس پر بھی رحم نہ کیا جائے گا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2020]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں