مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
چھوٹے لڑکوں کو سلام کرنے کا بیان۔
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کا بچوں پر (جو کھیل رہے تھے) گزر ہوا تو انھوں نے ان کو سلام کیا اور کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایسا ہی کیا کرتے تھے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2062]