مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
نیک آدمیوں کا دنیا سے اٹھ جاتا۔
سیدنا مرداس اسلمی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے پہلے صالح لوگ فوت ہو جائیں گے، ان کے بعد جو ان سے کم نیک ہیں، یہاں تک کہ ”جو“ کے بھوسے یا کھجور کے کچرے کی طرح کچھ لوگ رہ جائیں گے جن کی اللہ کو کچھ پروا نہیں ہے۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2099]