مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
(ملک حجاز سے) آگ کا نکلنا۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت قائم نہ ہو گی یہاں تک کہ حجاز سے ایک آگ نکلے گی جو بصرے میں اونٹوں کی گردنیں روشن کر دے گی (یعنی اس کی روشنی میں اونٹوں کی گردنیں دکھائی دیں گی)۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2196]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قریب ہے فرات (دریا اپنے اندر سے) سونے کا خزانہ باہر نکالے۔ پس جو وہاں موجود ہو اس کو چاہیے کہ اس میں سے کچھ نہ لے۔“ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2197]