🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

امام لوگوں سے کیونکر بیعت لے؟
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی خوشی اور ناراضگی میں سننے اور اطاعت کرنے پر اور اس بات پر کہ حکومت والوں سے حکومت (حاصل کرنے) کے لیے جھگڑا نہ کریں گے اور جہاں کہیں ہوں گے حق بات کہیں گے اور اللہ کے معاملہ میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کا خوف نہ کریں گے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2206]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ جب ہم سننے اور اطاعت کرنے پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کرتے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے فرماتے کہ جتنی تم طاقت رکھتے ہو۔ (یعنی جتنی تمہاری استطاعت ہے اتنا ہی اس پر عمل کرنا ہو گا)۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2207]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں