مختصر صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
نماز کے لئے اقامت اس وقت کہی جائے، جب امام مسجد میں آ جائے۔
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ جب زوال کا وقت ہوتا تو اذان دیتے اور اقامت نہ کہتے یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لاتے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لاتے اور سیدنا بلال رضی اللہ عنہ دیکھ لیتے، تب تکبیر کہتے۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 265]